Advertisement

دنیاکشمیرکےمسئلےپرمداخلت کرے،وزیراعظم

pm-imran

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ خدشہ ہے کشمیر میں کرفیو اٹھتے ہی خونریزی ہوگی، اقوام متحدہ آنے کا مقصد دنیا کو مسئلہ کشمیر کی سنگینی سے آگاہ کرناہے، حالات ہاتھ سے نکلنے سے پہلے دنیا کشمیر کے مسئلے پر مداخلت کرے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نےایشیاسوسائٹی سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ عالمی برادری کیلیےمسئلہ کشمیرحل کرنےکاوقت آگیاہے۔ مقبوضہ وادی میں 80لاکھ کشمیری مشکلات میں ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں 52دن سے کرفیو نافذہے۔ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ نے اقدام نہ کیا تو یہ ادارے کی ناکامی ہوگی۔

Advertisement

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت میں انتہاپسندانہ سوچ قبضہ کرچکی ہے، بھارت میں جو ہورہاہے وہ تباہ کاری ہے۔ بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانےکیلیے اسلامی دہشتگردی کا لفظ استعمال کرتاہے۔

وزیراعظم کاکہناتھاکہ بھارت کا غرور اسے غلط اندازوں کی جانب لے جارہاہے۔ اگر بھارت ہم پر حملہ کرےگا تو ہم بھی تیار ہیں، ہم جنگ کی دھمکی نہیں دےرہےصرف دنیا کو صورتحال سےآگاہ کررہے ہیں کیونکہ جنگ صرف تباہی کا ذریعہ ہے۔ خطے میں جنگ ہوئی تو تیل کی قیمتیں بڑھنے کا خطرہ ہے۔جو لوگ سمجھتے ہیں جنگ سے مسئلے حل ہوتےہیں ان کا دماغی علاج کیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت آر ایس ایس کےنظریے پرچل رہا ہے، بھارتی وزیراعظم آرایس ایس کاتاحیات ممبرہے ،آر ایس ایس کا نظریہ ہےکہ دوسری قوموں کو نہ رہنے دیاجائے۔ بھارت میں عیسائی اورسکھ بھی محفوظ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آرایس ایس ہندو برتری پریقین رکھتی ہےاورمسلمانوں کو اپنا دشمن سمجھتی ہے، آرایس ایس کانظریہ ہےکہ بھارت میں دوسری قوم کورہنےکاحق نہیں۔ آرایس ایس ہٹلر،مسولینی اورنازی پارٹی سےمتاثرہے۔ آرایس ایس کے نظریے نے ہی مہاتماگاندھی کاقتل کیا، مہاتما گاندھی کاقاتل آرایس ایس تنظیم سے تعلق رکھتاتھا۔

وزیراعظم عمران خان نےکہاکہ کشمیرکا فیصلہ ان کے عوام کو کرنا چاہیے،کشمیریوں کو اجازت ہونی چاہیےکہ وہ جوچاہیں فیصلہ کریں۔ کسی کوحق حاصل نہیں کہ وہ کشمیریوں پراپنا فیصلہ تھوپے۔

وزیراعظم عمران خان کاکہناتھا کہ مسئلہ کشمیرپرمیری وضاحت کے بعد ٹرمپ نےکشمیرپربیان دیالیکن اس کے باوجود بھارت نےکشمیرپرمذاکرات کی دعوت کا سنجیدہ جواب نہیں دیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی اٹلی کی سفیر سے ملاقات
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version