Advertisement

عمان کے پارلیمانی وفد کی وزیر اعظم عمران خان سے ملا قات

PM- Imran Khan- Omani delegation

وزیر اعظم عمران خان سے عمان کے پارلیمانی وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے عمان کے پارلیمانی وفد کی ملاقات ہوئی،وفد کی قیادت مجلس شوریٰ کے چیئرمین شیخ خالد بن ہلال نے کی۔

عمان کے پارلیمانی وفد نے مجلس شوریٰ کے چیئرمین شیخ خالد بن ہلال کی قیادت میں وزیر اعظم سے ملاقات کی، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی۔ 

وزیر اعظم نے ملا قات کے دوران وفد کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا اور بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطا بق دونوں ممالک کے وفود کے درمیان باہمی تعلقات اور تجارت کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا، وزیر اعظم سے ملا قات کے بعد عمان کا وفد وزارت خارجہ پہنچا جہاں انھوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

اس موقع پرپاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقتصادی روابط سے تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جا سکتے ہیں، دونوں ممالک کے نکتہ نظر میں مماثلت پائی جاتی ہے،اس کے ساتھ ساتھ وزیر خارجہ نے وفد کو مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے بھی آگاہ کیا کہ نہتے کشمیروں کو کرفیو سے یرغمال بنا کر رکھا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version