Advertisement

مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ملتوی

مریم

الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی کی نائب صدارت کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطا بق چیف الیکشن کمشنرسردار محمد رضا  کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی، ایسوسی ایٹ وکیل نے بتایا کہ مریم نواز کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ  بیرون ملک ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے مریم نواز کے وکیل کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی سماعت میں بتانا چاہئے تھا کہ وہ پاکستان میں نہیں ہیں،  الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ مریم نواز کے وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل میں کہا تھا کہ ایسا کوئی قانون نہیں جس کے تحت پارٹی نائب صدر کا عہدہ چیلنج ہو۔

دوسری جا نب پی ٹی آئی رہنماؤں کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا تھا کہ کہ ن لیگ نے ابھی تک مریم نوازکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن نہیں جمع کرایا جبکہ ن لیگ کے ٹوئٹر اکائونٹ پر تعیناتی سے آگاہ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version