Advertisement

کراچی کو ٹھیک کرنے کیلئے ایمرجنسی نافذ کرنا ہوگی،علی زیدی

Ali Zaidi on Karachi Trash

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی  نے کہا ہے کہ کراچی میں ایمرجنسی نافذ کیے بغیرشہر کو صاف نہیں کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے یہ بیان اپنی ایک ٹویٹ میں کیا ۔ علی زیدی نے  کراچی کے علاقے بوٹ بیسن اور کیماڑی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئرکیں۔

اپنی ٹویٹ میں علی زیدی نے کہا کہ کراچی کو ٹھیک کرنے کے لیے یہاں ایمرجنسی نافذ کی جانی چاہیے۔

 

انہوں نے کہا کہ جب تک کراچی ٹھیک نہیں ہوگا ملک کا معاشی استحکام خواب رہے

Advertisement

گا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل ایک انٹرویو میں علی زیدی نے اپنے ایک انٹرویو میں  کہا تھا کہ کسی مہم کے ذریعے کراچی کا کچرا صاف نہیں ہو سکتا۔ نالے صاف کرنے کا یہ مقصد تھا کہ عوام کے گھروں میں پانی نہ جائے ، نالوں کی صفائی کے لیے ایف ڈبلیو او کو ذمہ داری دی۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ کراچی کے نالوں میں کچرا کون ڈال رہا ہے۔ اس کے ثبوت میرے پاس ہیں۔ میئر کراچی کے ماتحت لوگ ان سے جھوٹ بول رہے ہیں۔نالے صاف کرنے میں ساڑھے 6 کروڑ روپے لگے ۔البتہ ناصرشاہ کہتے ہیں کہ میں نے وسیم اختر کو 50 کروڑ روپے دئیے ۔ سٹی حکومت کے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے اپنے لوگ کچرا ڈال رہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں بحریہ ٹاؤن کی ٹیموں کے ساتھ میں نے صفائی کی تھی۔

علی زیدی  کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی میں 11 گاربیج ٹرانسفرسٹیشن نہیں ہیں۔ صرف 5 گاربیج ٹرانسفرسٹیشن ہیں۔ 11 کا دعویٰ غلط ہے ۔ اگر گاربیج ٹرانسفر سٹیشن نکل آئے تو میں مستعفی ہو جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ ناصر شاہ وزیر بلدیات رہیں گے تو کراچی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version