وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم پاکستان عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔جدہ کے رائل ٹرمینل پر مکہ کے گورنرخالد الفيصل بن عبد العزيز نے انکا استقبال کیا۔ استقبال کے موقع پر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرراجہ علی اعجاز، قونصل جنرل خالد مجید، سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران بھی موجودتھے۔.
تفصیلات کے مطا بق عمران خان سعودی قیادت سے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بات چیت کریں گے جبکہ وزیراعظم بھارت کے غیر قانونی اقدام پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے مسلسل رابطے میں بھی ہیں۔
عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ دورے کے بعد وہیں سے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ جائیں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی عمران خان کے ہمراہ دورے پر مو جود ہوں گے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے رواں ماہ میں اب تک دو بار سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انھیں کشمیر کی صورتحال سے آگا ہ کیا۔
یہی نہیں بلکہ گزشتہ روز بھی وزیراعظم نے سعودی آئل کی تنصیبات پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان مشکل وقت میں اپنے مسلم ملک بھائی کے ساتھ کھڑا ہے۔
ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سعودی عرب کے امن اورعالمی معیشت کونشانہ بنانے کی ہرکوشش سے مقابلہ کیا جائے گا۔
اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے 3 ستمبر کو بھی محمدبن سلمان سے ٹیلی فون پر بات کی اور کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا یہ تیسرا دورہ سعودی عرب ہے،وہ اس سے قبل وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد 2 بار سعودی عرب کا دورہ کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News