Advertisement

شکر گڑھ: لڑکی پر تشدد میں ملوث تین وکلا پر مقدمہ درج

Shakargarh- Lawyer incident

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع نارووال کی تحصیل شکرگڑھ کی کچہری میں لڑکی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے تین وکلا سمیت 8افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم تاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لڑکی پر تشدد کے واقعہ پر ڈی پی او نارووال سے رپورٹ طلب کی ہے اور واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ بروقت کارروائی نہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے۔

شکر گڑھ کے تھانہ سٹی  میں  ملزمان کے خلاف مقدمہ تشدد کا نشانہ بننے والی لڑکی امرت شہزادی کے چچا زاد بھائی عبدالقیوم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ملزمان یاسر خان ایڈووکیٹ، عاطف سلطان ایڈووکیٹ اور وسیم لطیف ایڈووکیٹ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

لڑکی پر تشدد کا واقعہ شکر گڑھ کچہری میں عبدالعزیز انصاری ایڈووکیٹ کے چیمبر کے سامنے پیش آیا۔

سوشل میڈیا پر لڑکی پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ بہت شرم کی بات ہے کہ پڑھے لکھے اور عوام کا دفاع کرنے والے اس ملک میں بدمعاش بنے ہوئے ہیں۔ صارفین نے مطالبہ  کیا ہے کہ اس ویڈیو کو عدالت تک پہنچائیں اور ان ظالموں کو سزا دلوائیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version