Advertisement

سکھ یاتری اسپیشل ٹرین کراچی سٹی اسٹیشن سے کرتارپور روانہ

Karachi-sikhs

بابا گرو نانک کے 550 ویں سالگرہ کے موقع پر سکھ برادری کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی ٹرین سروس چلائی جارہی ہے۔ ٹرین آج صبح آٹھ سو یاتری لے کر روانہ ہوئی ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے گورنر سکھ یاتریوں کو رخصت کیا۔

سکھ برادری بابا گرو نانک کا 550 واں یوم ولادت مذہبی جوش و خروش سے منا رہی ہے۔ حکومت پاکستان اور پاکستان ریلوے کی جانب سے سکھ یاتریوں کے لیئے خصوصی ٹرین کا چلائی گئی ہے۔ اسپیشل ٹرین کرتار پور روانہ ہو گئی۔ آٹھ بوگیوں پر مشتمل ٹرین 8 سو سکھ یاتریوں کو لے لیکر کراچی سے کرتار پور پہنچے گی۔ بابا گرو نانک کی سالگرہ کی مناسبت ے اسپیشل ٹرین کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

سکھ یاتریوں کو گورنر سندھ عمران اسماعیل نے رخصت کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ہم نے سکھ اور ہندویاتریوں کے لیئے سرحد کھولی ہے۔ ہندوستان میں اقلیتیوں کے ساتھ ظلم ہوتاہے پاکستان میں اقلیتیوں کوگلے لگایاجاتاہے،اور برابرکے حقوق دیے جاتے ہیں۔

عمران اسماعیل نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ بھارتی فوج نے کشمیر میں ظلم وبربریت مچائی ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں تمباکو پر عائد ٹیکسز کی شرح ڈبلیو ایچ او کے رہنما ضوابط سے کم
کراچی میں دہشتگردی کابڑامنصوبہ ناکام، را کے 2 انتہائی خطرناک ملزمان گرفتار
سعودی عرب سرمایہ کاری کی صورت میں پاکستان کے ساتھ ہم قدم ہے، وزیراعظم
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری
وزیراعظم سے اٹلی کی سفیر میریلینا ارملین کی ملاقات
بانی پی ٹی آئی کااحتساب عدالت کےفیصلےکیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ سےرجوع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version