Advertisement

بھارت کی جانب سے جعلی فلیگ آپریشن کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا، وزیراعظم

ترقی

وزیراعظم پاکستان عمران خان  نے دنیاکو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بپن راوت کےبیانات،جعلی فلیگ آپریشن سے متعلق ہمارے خدشات میں اضافہ کررہے ہیں، کسی بھی جعلی فلیگ آپریشن کی صورت میں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم ع عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کے بیانات کے بعد کسی بھی جعلی فلیگ آپریشن پر منہ توڑ جواب کے علاوہ ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں ہوگا۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے  کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف بپن راوت کے بیانات فالس فلیگ آپریشن سے متعلق ہمارے خدشات میں اضافہ کررہے ہیں، بھارت میں بڑھتے مظاہروں کے ساتھ پاکستان کے لیے خطرات بڑھ رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم عالمی برادری کو بھارتی رویے سے متعلق متنبہ کررہے ہیں، بھارت نے داخلی انتشار سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کے خلاف کارروائی کی تو بھرپور جواب دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شہریت کے متنازع قانون کیخلاف بھارت کے حق پرست احتجاج کررہے ہیں، ہندوستان میں احتجاج اب تحریک کی شکل اختیار کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوجوں کا محاصرہ جاری ہے، کرفیو اٹھانے کے بعد خونی فسادات کا خدشہ ہے جبکہ مودی سرکار کے گزشتہ 5 برسوں میں بھارت ہندووتو بالادستی کے ساتھ ہندو راشٹرا کی طرف بڑھ رہا ہے، بھارت میں ہندووتوا، فاشسٹ نظریات کا غلبہ ہوتا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ پاک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سما جی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹو ئٹ کر کے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان اشتعال انگیز ہے، بھارتی آرمی چیف کے اشتعال انگیز بیانات کا مقصد اندرونی خلفشار سے توجہ ہٹانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کسان مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریاں، جماعت اسلامی سر جوڑ کر بیٹھ گئی
کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر ایم کیو ایم کا صدر مملکت سے تشویش کا اظہار
سندھ میں امن و امان سے متعلق صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب
کچے میں جو بھی اغوا میں ملوث ہیں اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، صدر مملکت
گورنر سندھ سے محسن نقوی کی ملاقات
 حماس حق پر ہے اور ہم  فلسطین کے ساتھ ہیں، مولانا فضل الرحمان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version