Advertisement

سندھ بھر کے اساتذہ پھر سڑکوں پر آگئے

اساتذہ

سندھ یونیورسٹی ٹیسٹ کے  تحت دوہزار دس  میں بھرتی  پرائمری و سیکنڈری اسکولوں کے اساتذہ  تاحال ریگولرائزیشن کا نوٹی فکیشن  جاری نہ ہونے پر سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریگولرائزیشن کا  مطالبہ  لے کر اساتذہ نے  وزیراعلی ہاوس جانے کی کوشش کی تو پولیس حرکت میں آگئی اور پولیس کی لاٹھی چارج سے 5  اساتذہ زخمی ہو گئے۔

مظاہرین کو روکنے کی ناکامی پر اساتذہ پر واٹرکینن چلادی جس کے باعث درجنوں ٹیچرز کو بھی حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مظاہریں کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں ریگولرائزیشن کے لیے بل پاس ہو چکا ہے لیکن نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جا رہا ہے۔

 وزیر اعلی ہاوس جانے کی کوشش کی تو پولیس نے واٹر کینن سے دھلائی کر دی جبکہ درجنوں اساتذہ کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر کردیا گیا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب نوٹیفکیشن جاری کرنے تک  مطالبات کی منظوری تک پیچھے نہ ہٹنے اور احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے

Advertisement

یاد رہے کہ اس سے پہلے ڈی آئی جی ساؤتھ کے دفتر کے باہر بھی اساتذہ نے دھرنا دیا تھا مگر کچھ دیر برداشت کرنے کے بعد پولیس یہاں بھی ایکشن میں آئی اور اساتذہ پر پانی کی توپ چلادی تھی۔

استاداکرام بیچارے ادھر اُدھر بھاگتے رہے جبکہ پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں بھی لیا تاہم کچھ دیر بعد رہا کردیا گیا مگر ملازمت مستقلی کیلئے ٹیچرز کی پھر بھی کسی نے نہ سُنی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں کالجز اساتذہ نے ٹائم پے اسکیل نہ ملنے  پر دھرنا دے دیا، اساتذہ کا کہنا ہے کہ یقین دہانیاں نہیں نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

ٹائم اسکیل کورڈینیشن کمیٹی چیئرمین انور منصور نے کہا ہے کہ سسٹم بنایا جائے کہ ہمیں 7 سال گزرنے کے بعد پے اسکیل دیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ فیڈرل اور بلوچستان گورنمنٹ نے اپنے اساتزہ کے لئے سسٹم بنایا ہے ویسے ہمیں بھی دیاجائے جبکہ سمری بھی منظور ہوئی تھی 10 سال گزرنے کے بعد بھی اس سمری پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹانک میں سیکیورٹی فورسزکاانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد جہنم واصل
کراچی میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل، گورنر سندھ کا نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو خط
وزیراعظم شہبازشریف نے مہنگائی میں کمی کو عوام کے لئے اچھی خبر قرار دے دیا
سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر؛ حکومت کا بڑا فیصلہ
کراچی میں زلزلے کے جھٹکے
محسن نقوی کی ایم کیو ایم کو یقین دہانی
Next Article
Exit mobile version