Advertisement

پوراپاکستان پرویزمشرف کی حمایت میں سامنےآرہا ہے

مضبوط ہاتھوں

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کہناہے کہ پورےپاکستان میں ہرفورم پرلوگ پرویزمشرف کی حمایت میں سامنےآرہےہیں، کیاتین جنگیں لڑنےوالاغدارپاکستان ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نےپنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ لوگ پرویز مشرف کی سزا کیخلاف ان کی حمایت میں نکل رہےہیں، کیاملک کی خاطر تین جنگیں لڑنےوالاغدارپاکستان ہوسکتا ہے؟

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پرویز مشرف کی قیادت میں بیت اللہ کو دہشتگردوں سے پاک کیا۔ انہوں نےخانہ کعبہ میں دہشتگردوں کو صفایاکیا۔

انہوں نے کہاکہ پاک فوج کے جوانوں نے ملک کی خاطر قربانیاں دیں، پاک فوج امن وامان کیلئےکردار اداکررہی ہےاوراحسن طریقے سے تمام معاملات چلارہی ہے۔

صوبائی وزیرنے مزید کہا کہ ابھی تک بلدیہ فیکٹری کیس میں کوئی سزائےموت کافیصلہ نہیں آیااور اس کیس سے متعلق کوئی سزا نہیں ہوئی۔

ان کاکہناتھا کہ جس ملک میں کرپشن عام ہووہاں کی خودمختاری کوکوئی سکیورنہیں کرسکتا،کرپشن عام ہونےپراس ملک کی سیکیورٹی سوالیہ نشان بن جاتی ہے۔

Advertisement

گذشتہ روزپرویز مشرف سنگین غداری کیس میں اسلام آباد کی خصوصی عدالت کی جانب سے فیصلہ سنا دیاگیا، خصوصی عدالت نے سابق صدر کو سزائے موت کاحکم دیاہے۔

Advertisement

خصوصی عدالت کے دو ججز نےفیصلہ دیاہے اورسابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کا مرتکب قراردے دیاہے۔

چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ اورخصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس وقارسیٹھ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نےسابق صدرپرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی اور جسٹس سیٹھ وقار نے چار سطروں پر مشتمل مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

عدالت نےمختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ پرویزمشرف نے 3 نومبر 2007 کو آئین پامال کیا، پرویز مشرف سزا کے مرتکب ہیں۔

تین رکنی بینچ میں سے دو ججز نے سزائے موت کے فیصلے کی حمایت کی جب کہ ایک جج نے اس سے اختلاف کیا۔

پرویز مشرف کی سنگین غداری سےمتعلق خصوصی عدالت 20 نومبر 2013 کو قائم کی گئی تھی جس میں ان  پر31 مارچ 2014 کو عدالت نے فرد جرم عائد کی تھی۔

خصوصی عدالت نے 19 جون، 2016  کو پرویزمشرف کو مفرور قرار دیاتھا جس کے بعدخصوصی عدالت کی 6 دفعہ تشکیل نو ہوئی۔

Advertisement

خصوصی عدالت  کی جانب سے سابق صدر پرویزمشرف کو پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ صدرٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
کزنز کی سیاست میں انٹری کے سوال پر بلاول کا ردعمل سامنے آ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version