Advertisement

آئی آر ڈبلیو حکومت کے احساس پروگرام میں پارٹنر بنے، عمران خان

آئی آر ڈبلیو

اسلامک ریلیف ورلڈ وائڈ ( آئی آر ڈبلیو ) کے سی ای او کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم نے پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی میں آئی آر ڈبلیو کے کردار کی تعریف کی جبکہ وزیراعظم نے اسلامک ریلیف ورلڈ وائڈ کے سی ای او کو تمام شعبوں میں بلا تفریق کام کے حکومتی وژن سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلامک ریلیف ورلڈ وائڈ صحت، تعلیم اور آبی ماحولیات جیسے شعبوں میں کام کررہی ہے اور آئی آر ڈبلیو حکومت کے احساس پروگرام میں پارٹنر بنے۔

اس موقع پراسلامک ریلیف ورلڈ وائڈ کے سی ای او نے وزیراعظم کے وژن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آئی آر ڈبلیو حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرے گی۔

Advertisement

ملاقات کے اعلامیے میں کہا گیا کہ اسلامک ریلیف ورلڈ وائڈ کا ہیڈکوارٹر یو کے میں ہے جو 47 ممالک میں کام کررہی ہے جبکہ آئی آر ڈبلیو پاکستان میں 1992 سے پاکستان میں کام کررہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال، اعلیٰ عدالتوں میں ایف بی آر سے متعلقہ زیر التوا کیسز کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا تھا۔

اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لینے کے لئے کیے جانے والے اقدامات پر بات چیت کی گئی جبکہ ایکسپورٹرز کے ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگیوں، ترکمانستان افغانستان پاکستان انڈیا (ٹاپی) گیس پائپ لائن منصوبے میں پیش رفت، نان ٹیکس ریونیو بڑھانے کے سلسلے میں اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی تھی۔

بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ جولائی سے نومبر کے مہینوں کے لئے سامنے آنے والے اعدادوشمارکے مطابق برآمدات کے حجم اور ڈالر کے اعتبار سے آمدن میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

وزیر اعظم کوبریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا گیا تھا کہ برآمدات میں پچھلے سال کے مقابلے میں  اس سال اکتوبر کے ماہ میں چھ فیصد اضافہ جبکہ نومبر کے مہینے میں 9.6فیصد اضافہ سامنے آیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version