Advertisement

2023اوراس کے بعد بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی

آٹے کا کوئی بحران

صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ پاکستان ایک طاقتور ملک ہے،پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت ایک پیج پر ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کاکہناہےکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےوزارت عظمیٰ سے فارغ ہونے سے پہلے دعوی ٰ کیاتھا کہ پاکستان میں جو بھی حکومت آئے کی ملک کو دیوالیہ ہونے سے نہیں بچا سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس دیوالیہ ہوتی حکومت کوعمران خان نےبچایاہے۔ وزیراعظم پاکستان پر اعتماد کرتے ہوئے عوام نےانہیں  ووٹ دیا تھا۔

فیاض الحسن چوہان کاکہناتھاکہ 2020 خوشحالی کا سال ہوگا،ان ہاؤس تبدیلی کی بات کرنے والے سن لیں کہ پی ٹی آئی حکومت پورے پانچ سال مکمل کرے گی، آل پاکستان لوٹ مارایسوسی ایشن سن لے کہ پی ٹی آئی کی قیادت میں ملک مستحکم ہوگا۔

صوبائی وزیر نے کہاکہ میں پیش گوئی کرتا ہوں کہ 2023 تک اور اس کے بعد بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔

Advertisement

ان کا کہناتھا کہ ابھی ن لیگ کی جوتصویروائرل ہوئی ہے اس میں آل شریف بڑے ہوٹلز میں بیٹھ کرنوازشریف شریف کی صحت پربات کررہےہیں۔

فیاض الحسن چوہان کامزید کہناتھا کہ وارڈنز نے صدر لاہور پریس کلب کے ساتھ جو بدتمیزی کی ہے اس پر میں انکوائری کمیٹی کا مطالبہ کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ ورکنگ جرنلسٹ میرے لیے قابل احترام ہیں، کسی سی ٹی او یا کسی پولیس اہلکار کو نہ ارشد انصاری کے ساتھ اور نہ کسی عام آدمی کے ساتھ بدتمیزی کی اجازت دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version