Advertisement

امریکی نائب معاون وزیرخارجہ کی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات

سیکرٹری خارجہ

امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے ملاقات کی۔

ملاقات میں اقتصادی شراکت داری، سیاسی امور سمیت دو طرفہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ سیکرٹری خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر امریکی وفد کو آگاہ کیا۔

امریکی نائب معاون وزیرخارجہ سے ملاقات میں سیکرٹری خارجہ نے امریکی وفد کو بھارت کی ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا، پاک افغان تعلقات میں بہتری کے لیے پرعزم ہیں۔ سیکرٹری خارجہ نے امریکی و فد کو وزیرخارجہ کے دورہ ایران وسعودیہ سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر سہیل محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لیے سفارتی کوششوں پر زور دیا جانا چاہیے۔

Advertisement

وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی امریکی عہدیدار ایلس ویلز سے ملاقات

دوسری جانب پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز  نے معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات کی۔

 ملاقات میں امریکہ پاکستان کے مابین توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کے ہمراہ پاکستان میں امریکہ کے ناظم الامور بھی موجود تھے۔

معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں امریکی ٹیکنالوجی، تجربے اور مہارت سے مستفید ہوسکتا ہے جبکہ پاکستان توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔

ندیم بابر نے مزید کہا کہ ملکی توانائی کے مکس میں قابل تجدید توانائی کے حصے کو بڑھانے پر کام کیا جارہا ہے، ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ملک میں موجود تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش و پیداوار بڑھا دی گئی ہے۔

امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے اس موقع پر کہا کہ مستقبل میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون مضبوط ہوگا، امریکہ قابل تجدید توانائی کے شعبے کی ترقی میں پاکستان سے تعاون کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہریار چشتی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی کے رکن منتخب
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک بری افواج کےکمانڈر کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
Next Article
Exit mobile version