Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان میں برفباری ، مکان کی چھت گرنے سے  6 افراد جاں بحق

Now Reading:

بلوچستان میں برفباری ، مکان کی چھت گرنے سے  6 افراد جاں بحق
بلوچستان

بلوچستان میں شدید برف باری سے مکان کی چھت گر گئی، چھت گرنے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے، ژوب کے علاقے شہاب زئی میں برفباری کے باعث مکان کی چھت گرنے سے  ایک ہی خاندان کے 6 افراد ملبے تلے دب کر  جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں اور تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ، لاشوں کو سول ہسپتال ژوب منتقل کیا جارہا ہے ۔

لیویز حکام کا  یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت نے متاثرہ اضلاع زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، کچھی، کولپور اور ہرنائی سمیت دیگر علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ہائی الرٹ کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے صوبے میں شدید برفباری اور اس ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

ملک کے بیشتر حصوں میں بارش

جام کمال کا کہنا تھا کہ شدید برفباری کے باعث کچھ شاہراہیں بند تھیں جنھیں کھول دیا گیا ہے۔ حکومت بلوچستان برفباری کی صورتحال کے پیش نظر تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ پاک آرمی بھی سٹینڈ بائی ہے۔ نوکنڈی، کیچ اور دیگر اضلاع میں ضلعی انتظامیہ اور فورسز عوام کی بحالی میں مصروف ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے پاس راشن اور دیگر سامان بھی موجود ہے۔ قومی شاہراہوں پر خوراک اور دیگر سامان کی ترسیل کا عمل گزشتہ روز سے جاری ہے۔

جام کمال خان نے اپیل کی کہ سیلاب اور برفباری میں خطرے کے پش نظر عوام رات میں سفر کرنے سے گریز کریں۔ برفباری کی صفائی کے لیے خریدی گئی مشینری جلد پہنچ جائے گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان  کا  مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی گئی ہے کہ این ڈی ایم اے اور دیگر محکموں کو مزید فعال بنایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے فرانس کےسفیرکی ملاقات کا اعلامیہ جاری
شیرافضل مروت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی سے باہر
بلوچستان حکومت میں شامل جماعتوں کے اراکین کی ناراضی برقرار
لاہور اور پشاور کور میں فوجی اعزازات عطا کرنےکی تقریبات
وکلا کےجائز مطالبات کا احترام ہے، معاملہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، قائدین کااتفاق
9 مئی کو ملکی دفاع  کمزورکرنے کی سازش کی گئی، عطا تارڑ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر