Advertisement

لاپتہ افرادکی بازیابی حکومت کی ذمہ داری ہے

وزیر انسانی حقوق ڈاکٹرشیری مزاری نے جیلوں کی حالت زار سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ حکومت بھی قیدیوں سے متعلق معاملات کودیکھ رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ زیرٹرائل قیدیوں کے مسئلے کا حل ضروری ہے، جیل میں خواجہ سراوں کیلئے بھی الگ سیل بنانے کا پلان ہے۔ عدالت نے کمیٹی بنائی تھی اب فیصلہ بھی دینا چاہیئے۔

شیریں مزاری کا لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کہناتھا کہ مسنگ پرسنز کی بازیابی حکومت کی ذمہ داری ہے.

اس سے قبل سینیٹ میں شیریں مزاری نے خواتین کے حقوق سے متعلق

Advertisement

تحریک پیش کی تھی جس پر سینیٹ ارکان نے بحث کی۔

خواتین سے متعلق تحریک پر بحث کرتے ہوئے سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ اب بھی ایک کروڑ سے زائد خواتین کے شناختی کارڈ نہیں بن سکے ، لاکھوں خواتین شناختی کارڈ بننے کے باوجود اپنا قانونی اور آئینی حق استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔

 ہمیں خواتین کے حقوق سے غافل نہیں رہنا چاہئے‘ سینیٹر نزہت صادق نے کہا کہ خواتین کی آزادی ضرور ہونی چاہئے جو قرآن و سنت نے انہیں تفویض کی ہے۔

 سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے علما کا انتہائی اہم کردار ہے، خواتین کے وراثت‘ حق مہر اور مرضی کی شادی کے حوالے سے مسائل حل کرنیکی ضرورت ہے، خواتین و بچوں پر تشدد کے ذمہ داروں کو کڑی سزا ملنی چاہئے۔

 سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا، خواتین کے حقوق اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے ہر شخص کو اپنی آواز بلند کرنی چاہئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version