آئی جی سےاختلافات،سندھ حکومت کااہم اجلاس طلب

سندھ حکومت اورآئی جی سندھ کلیم امام کےدرمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس کے معاملے پر سندھ کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیاہے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ذرائع کاکہناہے کہ کابینہ اجلاس میں آئی جی پولیس کو ہٹانے کے حوالے سے مشاورت ہوگی ۔
ذرائع نےبتایاکہ کابینہ اجلاس میں آئی جی سندھ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ اجلاس میں آئی جی کے حوالے سے دیگر ناموں پر بھی غور کیا جاسکتاہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی جی سندھ پولیس کیلئےکامران فضل، مشتاق مہراور غلام قادر تھیبو کانام زیر غور ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ غلام قادر تھیبومضبوط ترین امیدوارہیں اوروزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے بھیجے جانے والے ناموں میں ان کا نام سرفہرست ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

