Advertisement

گلگت بلتستان، برفانی تودوں تلے دب کر 7 افراد جاں بحق

Local residents remove debris of a collapsed house following heavy snowfall that triggered an avalanche in Neelum Valley, in Pakistan-administered Kashmir on January 14, 2020. – At least 42 people were killed and 21 wounded after heavy snowfall and rain hit Pakistan-administered Kashmir and the country’s southwest, officials said. (Photo by STR / AFP)

گلگت بلتستان، برفانی تودوں تلے دب کر 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں حالیہ تین روز کی برف باری کے دوران برفانی تودوں تلے دب کر جاںحق ہونے والے افراد کی تعداد سات ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں برفانی تودے گرنے کے مختلف واقعات ہوئے ہیں،جبکہ برفانی تودوں تلے دب کر ایک خاتون اور ایک بچے سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

شدید برف باری،آزاد کشمیر کی اہم شا ہرائیں بند

Advertisement

شدید برف باری کی وجہ سے آزاد کشمیر کی اہم شاہراہیں اور رابطہ سڑکیں تین دن سے بند ہیں۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر پہنچ گئے

اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق شارع نیلم دیواریاں کے مقام پر ضلع باغ میں چکار سے ملانے والی سڑک سدھن گلی کے مقام پربند ہے، مظفرآباد کو وادی لیپا سے ملانے والی سڑک ریشیاں کے مقام پر بند ہے ۔

اس کے ساتھ ساتھ باغ حویلی سڑک لسڈنہ کے مقام پر عباس پور باغ روڈ محمود گلی کے مقام پر اور ضلع حویلی کو حاجی پیر سے ملانے والی سڑک علی آباد کے مقام پر بند ہے۔

ذرائع کے مطابق مری ،ایبٹ آباد مرکزی شاہراہ سمیت تمام رابطہ سڑکیں مکمل طورپر بند پڑی ہیں اور شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

گلیات کا مواصلاتی رابطہ بھی منقطع ہے اور کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

Advertisement

متاثرین نے وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیں اور ہنگامی بنیادوں پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کریں۔

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد 

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے جبکہ بالائی علاقوں، شمالی بلوچستان کے اضلاع شدید سرد رہے گے۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بلتستان میں چند مقامات پربارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ۔

پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔

 اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

Advertisement

صبح کے وقت شہر کا درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 16 تک جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Next Article
Exit mobile version