Advertisement

وزیر اعظم کا مہنگائی روکنے کے لئے 15 ارب کے پیکج کا اعلان

15 ارب

وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی روکنے کے لئے 15 ارب کے بڑے پیکج کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت مہنگائی کے خلاف گزشتہ تین روز میں دوسرا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملکی معیشت اور مہنگائی کی صورتحال پر اہم فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو 15 ارب کا پیکج، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے خصوصی راشن کارڈ جائے گا۔

اجلاس میں عمران خان نے کہا ہے کہ  حکومت غریب کی  تکلیف  پر حکومت خاموش تماشائی نہیں بن سکتی جبکہ حکومتی ترجمانوں کو بھی اجلاس میں عوام ک وفوری ریلیف دینے کے لئے مختلف تجاویز پرغور کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی سستے نرخوں پر فراہمی کے اقدامات پر غور کیا گيا۔

Advertisement

بھارتی اشتعال انگیزی سے بچوں، خواتین سمیت 10افراد زخمی، آئی ایس پی آر

عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے سے متعلق وزیراعظم کے فیصلوں کا اعلان کل کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا، اجلاس میں معاون خصوصی ثانیہ نشتر، چئیرمین یوٹیلیٹی اسٹورز ذوالفقار علی خان و دیگر شریک ہوئے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اجلاس میں ملک میں آٹے کے بحران سے متعلق جہانگیر ترین کو کلین چٹ مل گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کے ساتھ اجلاس میں  کلیئر قراردے دیا ہے اور کہا ہے کہ جہانگیر ترین کا حالیہ آٹا بحران میں کوئی کردار نہیں ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی میں کمی سے متعلق ایک اجلاس میں کہا تھا کہ عوامی ریلیف کے لیے حکومت ہر حد تک جائے گی، غریب عوام کی تکالیف پر حکومت خاموش تماشائی نہیں بن سکتی۔

گزشتہ روز وزیر اعظم نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے ان مشکلات کا ادراک ہے جن کا تنخواہ دار طبقے سمیت مجموعی طور پر عوام کو سامنا ہے، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے، میری حکومت منگل کو کابینہ کے اجلاس میں عوام کے لیے بنیادی غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کی خاطر مختلف اقدامات کا اعلان کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version