Advertisement

بھارت میں اقلیتیں حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں

فردوس عاشق

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پاکستان سےجڑا امن پورے خطے کے امن کا ضامن ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک طرف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کرتاپور راہداری میں موجود ہیں، دوسری طرف بھارت میں اقلیتیں حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں۔

ان ک کہنا کہ انتونیوگوتریس اقلیتوں کے لیے پاکستان کے اقدامات دیکھ رہے ہیں، حکومت نے اقلیتوں کو سینے سے لگایا اور ان کو ہر حق کی فراہمی یقینی بنائی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں یو این قراردادوں کا مذاق اڑا رہی ہے، ہماری توقع ہے کہ اقوام متحدہ کے الفاظ عملی اقدامات میں تبدیل ہوں گے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ افغان مہاجرین کا 40 سال سے پاکستان سے رشتہ دلوں کو جوڑتا ہے، امید ہے افغان بہن بھائیوں کو کردار ملک کی خوشحالی میں نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سےجڑا امن پورے خطے کے امن کا ضامن ہے، پاکستان نے پرامن افغانستان کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کی نظر میں بدل چکا ہے، افواج پاکستان اور عوام کا امن میں اہم کردار ہے، امن کی وجہ سے پی ایس ایل پاکستان آیا، ویران میدان آباد ہونے کے پیچھے شہدا کا لہو ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version