Advertisement

بھارت کا جھوٹ دنیا کے سامنے بےنقاب ہورہا ہے، فردوس عاشق اعوان

فردوس

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارتی جھوٹ پوری دنیا میں بے نقاب ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر پر اقوام ِمتحدہ کےسیکرٹری جنرل کا بیان پاکستان اورکشمیریوں کےموقف کی جیت ہے، ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مودی کے کشمیر کے حوالے سے “عالمی دباؤ کی پرواہ نہیں”  کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، یہ بیان اس امر کا ثبوت ہے کہ جو بھی حق اور سچ کی بات کرے گا بھارت کو اس سے تکلیف ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ چالیس سال سے زائد عرصہ سے افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کی کوششوں کااعتراف خطے میں پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کی روشن دلیل ہے.پاکستان اور اقوام متحدہ عالمی امن،ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ ایجنڈے پر کاربند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا پاکستان میں امن کی بحالی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ذمہ دارانہ کردار کا اعتراف پوری دنیا کو پاکستان کے حوالے سے ایک مثبت پیغام اور پاکستان کے عالمی تشخص کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اہم پیشرفت ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اپنےاصولی موقف سے آگے بڑھتے ہوئے بھارت کو کشمیر میں جابرانہ ظلم وستم سے روکے اور اپنی قرار دادوں کی روشنی میں کشمیریوں کو ان کا جائز ،قانونی اور جمہوری حق دلوائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی میچ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
وقت آنے پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام غلط انداز میں پہنچانے والوں کو سامنے بٹھائیں گے، شبلی فراز
وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصر شاہ
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے، وزیر داخلہ
صحافتی تنظیموں کو درپیش چیلنجز کا خاتمہ کیا جائے، شرجیل میمن
Next Article
Exit mobile version