Advertisement

پی ٹی آئی حکومت عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکی، وزیراعلیٰ سندھ

کورونا ٹاسک

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں غریب عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے، پی ٹی آئی حکومت عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دادو بار کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت ناکام ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ زیادہ دن  یہ  حکومت نہیں چل سکتی، آگے دیکھیں کونسی پارٹی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی ہے، بلاول بھٹو نے کل بھی کہا ہے یہ حکومت نہیں چل سکتی۔

سید مراد علی شاہ  نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے لوگوں سے وقتاً فوقتاً آوازیں آرہی ہیں، اپوزیشن تو نہیں پی ٹی آئی کے اپنے لوگ ہی ناراض ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان کے نیچے ملک کی عوام پسے ہوئے ہیں، پی ٹی آئی حکومت کے اپنے ممبران حکومت کو ٹف ٹائم دیتے ہیں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا  کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، اسمبلی کے اندر ان ہاؤس تبدیلی آئینی، جمہوری طریقے سے آئے گی۔

سید مراد علی شاہ کا  یہ بھی کہنا تھا کہ بلاول بھٹو پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ ہیں، ہم تمام جماعتوں سے مشاورت کرکے احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کی ضمانت میڈیکل بنیاد پر ہوئی، ان کی طبیعت خراب ہے، بیماری کے باوجود بھی آصف زرداری ملکی سیاست پر نظر رکھتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سے سی پیک کی وفاقی پارلی مینٹری کمیٹی کی ملاقات

واضح رہے اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سی پیک کی وفاقی پارلی مینٹری کمیٹی ایم این اے شیر علی ارباب کی سربراہی میں ملاقات ہوئی تھی ۔

اس موقع پر وزارت برائے پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ اسپیشل انیشیٹو اور چائنا ڈیولپمنٹ اینڈ کارپوریشن ایجنسی (سی آئی ڈی سی اے) نے نومبر 3 2019 میں ایم او یو پر دستخط کیے تھے۔

Advertisement

وفاقی پارلی مینٹری کمیٹی سے ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا تھا کہ سندھ نے 29 منصوبے سی پیک کے لیے جمع کیے تھے، ان منصوبوں میں تعلیم، اسٹیوٹا، صحت، غربت کے خاتمہ کے منصوبے ، صاف پانی، زراعت، لائیواسٹاک اور فشریز کے مصوبے شامل تھے  ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسد عمر نے بھی خاموشی توڑدی؛ بڑے انکشافات کر دیئے
جے یو آئی کا حکومتی رٹ کو چیلنج، کراچی میں جلسہ سجا لیا
پی ٹی آئی کیجانب سے وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر سنگین سوالات اٹھا دیے
سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ علی محمد خان کا بڑا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
Next Article
Exit mobile version