Advertisement

سوشل میڈیا کے مجوزہ قوانین پر نظرثانی اجلاس

سوشل میڈیا

وزیراعظم کی زیرصدارت سوشل میڈیا کے مجوزہ قوانین پر نظرثانی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزارت اطلاعات، داخلہ، قانون، آئی ٹی اور پی ٹی اے حکام نےشرکت کی۔

اجلاس میں حال میں بنائےگئے سوشل میڈیا رولز پر ردعمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جب کہ مجوزہ قوانین کے پیش نظر آزادی اظہار پر اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا، مشاور کے بعد وزیراعظم نے مجوزہ قوانین پر عملدر آمد سے پہلے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینےکی ہدایت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا سے متعلق قانون لانےکا بنیادی مقصد صرف اور صرف شہریوں کا تحفظ ہے، یہ قانون بچوں اور مذہبی معاملات سمیت قومی سلامتی کےتحفظ کے پیش نظر بنایا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا قوانین کا معاملہ، وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سنگاپور اور برطانیہ سمیت بہت سے ممالک ایسے قوانین لا رہے ہیں اور اب پاکستان بھی بدلتےحالات و واقعات کے پیش نظر ایسے قوانین لارہا ہے۔

Advertisement

وزیراعظم نے ہدایت دی کہ قانوں پر عملدرآمد سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز سےمشاورت کی جائے اور ان اسٹیک ہولڈرز کی دی گئی تجاویز کو مجوزہ قانون میں شامل کیا۔

زیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سے متعلق قانون کا مقصد مثبت اظہار رائے یا سیاسی اختلاف کو دبانا نہیں بلکہ قانون لانےکا بنیادی مقصد صرف اور صرف شہریوں کا تحفظ ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل حکومت نے پہلی بار آن لائن سہولیات سے فائدہ اٹھانے والے صارفین کی مدد  کے لیےنئے قواعد و ضوابط متعارف کروائے تھے۔

وزارت آئی ٹی نےآن لائن صارفین کےتحفظ  کے لیے نئے قواعد و ضوابط متعارف کروا دیے ہیں جبکہ ایک نئی اتھارٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا ۔

وزارت آئی ٹی کے تحت نیشنل کورآڈینیٹر آفس  قائم کیا جائے گا۔کورآڈینیٹر تمام اسٹیک ہولڈرز اور  وفاقی و صوبائی حکومتوں سے رابطے میں رہے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیز 3 ماہ میں پاکستان میں اپنا آفس قائم کرنے کی پابند  ہوں گی جبکہ انہیں ایک سال میں پاکستان میں  اپنے ڈیٹا سرور بنانا  ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version