Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرخارجہ کا مالدیپ ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

Now Reading:

وزیرخارجہ کا مالدیپ ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ
وزیراعظم

وزیراعظم

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا مالدیپ ہم منصب عبداللہ شاہد سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا اس دوران کرونا عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے مؤثر لائحہ عمل اپنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے مالدیپ کی طرف سے موثر اقدامات کوسراہا جبکہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مالدیپ میں پھنسے 4 پاکستانیوں کی معاونت کی درخواست کی جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے اس وبا سے نمٹنے کے لیے مشاورتی سلسلے کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان میں مالدیپ کے 22 زیر تربیت طلبا صحت مند ہیں، پاکستان اور مالدیپ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

شاہ محمودقریشی  نے یہ بھی کہا کہ توقع ہے مالدیپ جلد اس وبا پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائے گا، پاکستان میں سارک سمٹ کے انعقاد میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارت ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود ہم نے بھارتی درخواست پر سارک ویڈیوکانفرنس میں شمولیت اختیار کی، ہم سمجھتے ہیں عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی کا نیپال کے وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

شاہ محمودقریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران بری طرح متاثر ہے، ہزاروں افراد اس وبا کا شکار ہو چکے، ایران کو معاشی پابندیوں سے اس وبا پر قابو پانے میں مشکلات ہیں، ایران سے معاشی پابندیوں کو فوری طور پر ہٹانے کی ضرورت ہے۔

مالدیپ ہم منصب عبداللہ شاہد سے ٹیلی فونک رابطے میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا مزید کہنا تھا کہ عالمی وبا کے پھیلاؤ سے ترقی پذیر ممالک کو معاشی مسائل کا سامنا ہے، یورپی یونین ترقی پذیر ممالک کو قرضوں کی ادائیگی میں سہولت دے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے نیپال کے وزیرخارجہ  پردیپ کمار گیاولی سے ٹیلیفونک رابطہ ہو ا تھا اور وزیر خارجہ نے پاکستان اور نیپال کے مابین سفارتی تعلقات کے ساٹھ سال مکمل ہونیوالے پر نیپالی وزیر خارجہ کو مبارکباد دی تھی ۔

اس مو قع پر دونوں وزرائے خارجہ کے مابین کرونا عالمی وبا کے  پھیلاؤ کو روکنے اور اس چیلنج سے موثر انداز میں نبرد آزما ہونے کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں پر تبادلہ ء خیال ہوا تھا ۔

نیپال کے وزیر خارجہ سے رابطے میں شاہ محمود قریشی نے کہا  تھا کہ سارک ممالک ممبران کے مابین خطے میں نیپال کا کردار قابلِ تحسین ہے، سارک کی صورت میں ہمارے پاس ایک اہم علاقائی پلیٹ فارم موجود ہے پاکستان کی کوشش ہے کہ اس  ایمرجنسی کی صورت حال میں اس پلیٹ فارم کو متحرک اور فعال بنایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے فرانس کےسفیرکی ملاقات کا اعلامیہ جاری
شیرافضل مروت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی سے باہر
بلوچستان حکومت میں شامل جماعتوں کے اراکین کی ناراضی برقرار
لاہور اور پشاور کور میں فوجی اعزازات عطا کرنےکی تقریبات
وکلا کےجائز مطالبات کا احترام ہے، معاملہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، قائدین کااتفاق
9 مئی کو ملکی دفاع  کمزورکرنے کی سازش کی گئی، عطا تارڑ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر