Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کا عدم برداشت کا رویہ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، وزیرخارجہ

Now Reading:

بھارت کا عدم برداشت کا رویہ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، وزیرخارجہ
بھارت

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کا عدم برداشت کا رویہ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت  مقبوضہ کشمیر میں حالیہ صورتحال سے متعلق وزارت خارجہ امور میں ایک مشاورتی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں بنیادی اہمیت کے اس معاملے پرپاکستان کی سفارتی کوششوں کاجائزہ لیاگیا اور مقبوضہ علاقے کی ابترصورتحال کے متعلق دنیابھرکے ممالک اورمتعلقہ اداروں کوآگاہ کرنے پر زوردیاگیا۔

اس موقع پر وزیرخارجہ نے شرکاء کو مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال کی سنگینی اورخطے اورعالمی امن وسلامتی پراس کے اثرات اجاگرکرنے کے لئے اہم ممالک میں خصوصی نمائندے بھیجنے کے حکومتی فیصلے سے بھی آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے   کہا کہ موجودہ بھارتی حکومت نے مسئلہ کشمیر کو مزید پیچیدہ کردیا ہے، پانچ اگست 2019 کے اقدامات نے کشمیر کی شناخت کو متاثر کیا اور اسے مختلف حصوں میں تقسیم کردیا ہے۔

Advertisement

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت کا عدم برداشت کا رویہ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے کیونکہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

امن و استحکام کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، وزیرخارجہ

 واضح رہے کہ بھارت نےرواں ماہ  5 اگست کو آرٹیکل 370 منسوخ کر کےکشمیر کی  خود مختارحیثیت کو ختم کرکےمقبوضہ وادی میں کرفیو  نافذ کردیا تھا جو آج 40 واں روزبھی برقرارہے۔

بھارتی سرکارنے سری نگرمیں نئے فوجی بنکرز اور مورچے قائم کر کے مزید شارپ شوٹرز بھی تعینات کردیے ہیں۔

سری نگرسمیت مقبوضہ وادی کے تمام اضلاع میں کاروبارزندگی معطل،موبائل اورانٹرنیٹ سروسز تاحال بند ہیں۔ تعلیمی اداروں میں درس وتدریس کی سرگرمیاں بھی معطل ہیں جبکہ سرکاری دفاتر، بینکوں اورڈاک خانوں میں معمول کا کام بری طرح سے متاثر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے فرانس کےسفیرکی ملاقات کا اعلامیہ جاری
شیرافضل مروت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی سے باہر
بلوچستان حکومت میں شامل جماعتوں کے اراکین کی ناراضی برقرار
لاہور اور پشاور کور میں فوجی اعزازات عطا کرنےکی تقریبات
وکلا کےجائز مطالبات کا احترام ہے، معاملہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، قائدین کااتفاق
9 مئی کو ملکی دفاع  کمزورکرنے کی سازش کی گئی، عطا تارڑ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر