Advertisement

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، سپاہی شہید

بھارتی فورسز

بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کاسلسلہ بدستور جاری ہے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل اوسی پر سیز فائر کی خلاف ورزی  کرتے ہوئے ایل او سی سیکٹر شاہ کورٹ پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولاباری کی۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے یہ بھی کہا کہ  بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) شاہ کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کے تبادلہ میں بیس سالہ سپاہی واجد علی شہید ہوگئے ،سپاہی واجد علی کا تعلق ضلع دادو سے ہے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان  نے مزید کہا کہ بھارتی فورسز نے ایل او سی شاہ کوٹ سیکٹر میں فائرنگ کے دوران بھاری ہتھیار استعمال کیے جبکہ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں اور  چیک پوسٹوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، جوان شہید

Advertisement

یاد رہے کہ بھارتی فورسز نے ایل اوسی پر سیز فائر کی خلاف ورزی  کرتے ہوئے وادی لیپہ اور کیانی سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس سے ضلع نوشہرہ کے گاوں پبی سے تعلق رکھنے والے جوان امتیازعلی شہید ہوگئے  تھے جبک اس ے گزشتہ ہفتے بھی بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول چڑی کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی تھی۔

 رواں ماہ  کہ آغاز میں بھی  ستوال سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 45 سالہ مقامی شہری شدید زخمی ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 26 دسمبر کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے سبب پاک فوج کے 2 جوان شہید جب کہ جوابی کارروائی میں پاک فوج نے 3 بھارتی فوجی مارے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ اسمبلی کی 87 ویں سالگرہ، گورنر سندھ کی عوام کو مبارکباد
بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک اور اداروں کی بات کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ
بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی میچ، ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری
وقت آنے پر بانی پی ٹی آئی کا پیغام غلط انداز میں پہنچانے والوں کو سامنے بٹھائیں گے، شبلی فراز
وزیر اعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version