پی ٹی آئی کے پاس معاشی بدحالی سے نمٹنے کا پلان نہیں تھا

چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہاہے کہ عمران خان اور انکی ٹیم کا پہلے فیصلہ تھاہم آئی ایم ایف نہیں جائینگے، پی ٹی آئی کے پاس معاشی بدحالی سے نمٹنے کا پلان نہیں تھا۔
لاہورمیں چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے معاشی بدحالی پرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت پر اپنے ملک کے ماہرین کو سننا ہوگا،حکومت نے اپنے استحکام کیلئے ایسے قدم اٹھائے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کو معلوم نہ تھا آئی ایم ایف سے مذاکرات کیسے کرنے ہیں،غیر ملکی معاشی ماہرین کی نیت پر شک نہیں، زمینی حقائق سے ناواقف ہیں۔
بلاول کا کہناتھا کہ فیصلے نہ کرنا، گھبراہٹ کا شکار ہونا معیشت کیلئے خطرناک ہے،حکومت نے پاکستان کے دوست ممالک پر زیادہ انحصار کیا،سب چاہتے ہیں معیشت دستاویزی ہو،اس سے کسی کو انکار نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

