کوروناوائرس سے متاثرہ علاقے مکمل سیل کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے کراچی میں کورونا وباء سے متاثرہ علاقوں کو مکمل سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کراچی میں کورونا وباء سے متاثرہ علاقوں کو مکمل سیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ہاٹ اسپاٹ ایریاز کو مکمل بند کیے بغیر وائرس کو پھیلنے سے نہیں روک سکتے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیلنے لگا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سے 77 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 48 گھنٹوں میں کراچی کے مختلف علاقوں سے 147 کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا کہ سب سے زیادہ 30 کورونا کیس ضلع جنوبی سے رپورٹ ہوئے جب کہ ضلع شرقی سے 24 گھنٹوں کے دوران 16 افراد میں کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی۔
کراچی کے کون سے علاقے سیل کردیئے گئے، نقشے کے ذریعے دیکھیں!
مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا کہ ضلع وسطی میں مزید 11 اور ضلع غربی میں 8 افراد کورونا کا شکار ہوئے، ملیر میں 6 اور کورنگی میں بھی 6 افراد میں کورونا وائرس رپورٹ ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حکام کو ہدایت دی کہ ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد بڑھائی جائے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی میں کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیلنے لگا۔کراچی میں12 یونین کونسلز کو سیل کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے تھے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق اجلاس میں ضلع شرقی کی 12یونین کونسلز کو سیل کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے کیسز کے باعث کراچی کے ضلع شرقی کی 12یونین کونسلز کو سیل کردیا ہے۔ ان یونین کونسلز سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ضلع شرقی کی یوسی 6 گیلانی ریلوے ، یوسی 7 ڈالمیا ، یوسی 8 جمالی کالونی ، یوسی 9 گلشن کو سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔
اس کے علاوہ یوسی 10 پہلوان گوٹھ ، یوسی 12 گلزار ہجری ، یوسی 13 صفورا کو بھی سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

