Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغان طالبان کا جنگ بندی کا فیصلہ، پاکستان کا خیرمقدم

Now Reading:

افغان طالبان کا جنگ بندی کا فیصلہ، پاکستان کا خیرمقدم
پاکستان کا خیرمقدم

پاکستان کی ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ عید کے اس پرمسرت موقع پر پاکستان کی جانب سے طالبان اور افغان حکومت کے درمیان کی جنگ بندی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عائشہ فاروقی نے کہا کہ عید کے موقع پر طالبان اور افغان حکومت کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر
پاکستان جنگ بندی کے اس معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے عید کے موقع پر افغان بھائیوں کو عید کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پرامن،مستحکم اور خوشحال افغانستان کی دعا کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل افغان طالبان کی طرف سے عید الفطر کے موقع پر تین دن کے لیے سیز فائر کا اعلان کردیا گیا۔

Advertisement

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان طالبان رہنما کے عیدالفطر کے پیغام کے بعد جاری کیا گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ امن معاہدے پر قائم ہیں۔

چیف ایگزیکٹیو افغانستان عبداللہ عبداللہ نے طالبان کی جانب سے کیے گئے اعلان کا خیر مقدم کیا۔

عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر طالبان کی جانب سے سیز فائر اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔طالبان کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر سیز فائر کا اعلان ملک میں قیام امن کی راہ میں اہم اقدام ہے۔
چیف ایگزیکٹیو افغانستان کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ عید الفطر کے ایام میں جنگ بندی سے دونوں اطراف کے قیدیوں کے تبادلے میں مدد ملے گی، جنگ بندی کے اعلان سے تشدد کو کم کرنے اور بین الافغان مذاکرات میں بھی مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کا قیام ہماری پہلی ترجیح ہے۔ ہم جنگ بندی اور دیرپا امن کے حصول کے لیے ہر مثبت اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے فرانس کےسفیرکی ملاقات کا اعلامیہ جاری
شیرافضل مروت پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی سے باہر
بلوچستان حکومت میں شامل جماعتوں کے اراکین کی ناراضی برقرار
لاہور اور پشاور کور میں فوجی اعزازات عطا کرنےکی تقریبات
وکلا کےجائز مطالبات کا احترام ہے، معاملہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، قائدین کااتفاق
9 مئی کو ملکی دفاع  کمزورکرنے کی سازش کی گئی، عطا تارڑ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر