وزیر اطلاعات پنجاب کا بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پہ رد عمل

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی حکومت کے کورونا ریلیف پیکج پر تنقید “ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا” کے مترادف ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول ہفتے بعد صرف حکومت پر تنقید کرنے کے لیے گوشہ نشینی سے باہر تشریف لاتے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت سب سے زیادہ رقوم سندھ میں تقسیم کی گئی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور غیر سیاسی ریلیف پیکج چلایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو وفاقی حکومت کی اعلیٰ پرفارمنس سے جیلس ہو کر بے منطق اور بے ڈھنگے بیان دی رہے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح کرونا ریلیف کاروائیوں کے سلسلے میں بھی سندھ حکومت کی لازوال کرپشن کی داستانیں سامنے آ رہی ہے۔ بلاول زرداری سندھ میں پیشہ ورانہ کورونا ریلیف کارروائیوں اور گورننس کے فقدان پر توجہ دیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سندھ میں کورونا متاثرین کو 13 سال پرانا، زائد المعیاد اور گھٹیا راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔ بلاول کو وزیر اعظم عمران خان کی بجائے سندھ میں قیادت کے بحران پر توجہ دینی چاہیئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News