Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلاول بھٹو کا چین کے لئے شکریہ کا پیغام

Now Reading:

بلاول بھٹو کا چین کے لئے شکریہ کا پیغام
شکریہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی نے کورونا وبا کی روک تھام کیلئے طبی آلات اور سازو سامان کی امداد پر چین کی حکومت اور چینی عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ چین کی لازوال دوستی کا ہر پاکستانی دل سے معترف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے منتخب وزیراعظم زوالفقار علی بھٹو پہلی منتخب خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کے ادوار میں پاک چین دوستی مظبوط سے مظبوط تر ہوئی ہے۔

دوسری جانب سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کی طرف سے چینی حکومت اور چینی عوام کے نام  جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وبا سے نجات کے بعد اور حالات درست ہونے پر چیرمین پی پی پی اورقیادت چین جا کر حکومت اور چینی عوام کا دلی طور پر شکریہ ادا کریینگے۔

نیر بخاری نے کہا کہ کورونا وبا کی شروعات میں ہی چینی حکومت کے عہدیداران نے کراچی آکر چینی حکومت کی طرف سے طبی و حفاظتی سامان وزیراعلی سندھ کے سپرد کیا جس میں سے امدادی سامان وفاق چاروں صوبوں گلگت بلتستان آزاد کشمیر میں بھجوایا گیا ہے۔

Advertisement

 یہ امدادی سامان پاکستان کے ساتھ عظیم دوست ملک چین کی طرف سے دوستی کا ناقابل فراموش تحفہ تھا۔

نیر بخاری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور قوم کو شہد سے میٹھی چینی دوستی پر فخر ہے پاکستانیوں کے دل چینی بھائیوں کے دلوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہراہ ریشم سے لیکر پاک چین اقتصادی راہداری دوستی کے مینار ہیں نیر بخاری نے کہا کہ پاک چین دوستی دنیا میں اپنی مثال آپ ہےچین نے سیلاب زلزلہ اور کسی بھی ناگہانی آفات میں پاکستانیوں کے شانہ بشانہ رہ کر دوستی کے  گہرے نقش چھوڑے ہیں۔

نیر بخاری نے کہا کہ کورونا وبا پر قابو پانا چین اور چینی حکومت کی بڑی کامیابی ہےچین میں کورونا وبا کے خاتمے کیلئے پیپلز پارٹی اور پاکستانی عوام نیک جزبات رکھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری؛ حکومت کا اہم اعلان
نو مئی کے واقعات قابل مذمت، بزنس کمیونٹی اپنی پاک فوج کے ہمقدم ہے؛ عاطف اکرام شیخ
پاکستان ازبکستان کیساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے، اسحاق ڈار
لاہور: وکلاء کا عدالتوں کی منتقلی کیخلاف احتجاج، پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج
پیپلز بس سروس کیلئے اسمارٹ کارڈ حاصل کرنے کا طریقہ جانیں
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پنجاب کے حوالے سے تحریری معاہدہ طے، ذرائع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر