Advertisement

جلسے جلوسوں کے زور پر شریف خاندان احتساب سے نہیں بچ سکتے

فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ان جلسے جلوسوں کے زور پر شریف خاندان اور لیگی قائدین احتساب سے نہیں بچ سکتے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بیگم صفدر اعوان کی نیب پیشی پراپنا رد عمل  دیتے ہو ئے کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان کی جلوس کے ساتھ نیب حاضری “نو سو چوہے کھا کے بلی حج کو چلی” کے مترادف ہے۔

بیگم صفدر اعوان کا دعویٰ تھا کہ انکی لندن تو کیا، پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے ، آج سینکڑوں کنال اراضی کی رجسٹریاں اور ملکیتی کاغذات انکا منہ چڑا رہے ہیں۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ بیگم صفدر اعوان شرمندگی، انکساری اور عاجزی کے ساتھ نیب پیش ہوتیں ، لیکن ان کی چوری کے اوپر سینہ زوری، ڈھٹائی اور جرات کو سلام ہے۔

لیگی کارکنان “جنج ٹر پئی واجیاں نال میں لڈیاں پاواں” کے مصداق بھنگڑے ڈال رہے تھے ، لیگی قائدین اپنے کارکنان کو بتائیں کہ یہ ذلت، کرپشن، جگ ہنسائی اور لوٹ مار کی جنج تھی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version