امریکا نے پاکستان کو کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لیے 200 وینٹی لیٹرز فراہم کردیے۔
امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق امریکی حکومت نے این ڈی ایم اے کو پاکستان بھر میں کورونا سے نمٹنے کے لیے 200 وینٹی لیٹرز فراہم کیے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ صوبہ سندھ کے اسپتالوں کے لیے 52 وینٹی لیٹرز فراہم کیے گئے ہیں۔یہ وینٹی لیٹرز صوبے کے 6 اسپتالوں اور ریسکیو اینڈ میڈیکل سروسز کو فراہم کیے گئے ہیں۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ کورونا وائرس کے خلاف ان اقدامات سے مزید اقدام کیے جاسکیں گے۔ سندھ حکومت کو دیے جانے والے وینٹی لیٹرز بھی اسی کا حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News