Advertisement

وزیر اعظم عمران خان کا ترلائی میں ماڈل پناہ گاہ کا دورہ

وزیراعظم

 وزیر اعظم عمران خان  نے ترلائی میں  ماڈل پناہ گاہ کا دورہ کیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان  نے ترلائی میں  قائم ماڈل پناہ گاہ کا دورہ کیاہے۔

اس موقع پر  اسد عمر، مراد سعید ،شہزاد اکبر  ، معاون خصوصی زلفی بخاری، علی نواز اعوان، راجہ خرم نواز  اور دیگر اعلی عہدیداران بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیر اعظم نے دورہ کے دوران پناہ گاہ میں مختلف سہولیات اور انفراسٹرکچر کا جائزہ لیااور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا۔

وزیراعظم نے پناہ گاہ میں مقیم افراد سے بات چیت  بھی کی اور بعد ازاں انہوں نے پناہ گاہ میں مقیم افراد کے ساتھ کھانا  بھی کھایا۔

Advertisement

ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی اور وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے پناہ گاہ نسیم الرحمان  نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی ۔

ترجمان وزیر  اعظم آفس کا کہنا ہے کہ  شیلٹر ہوم ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں دیہاڑی دار مزدوروں کے لیے معیاری خدمات انجام دے رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ  آئندہ تین ماہ میں وفاقی دارالحکومت کی تمام 5 پناہ گاہوں کو ری ماڈل کیا جائے گا ،  بعد میں بتدریج  پورے ملک میں پناہ گاہوں کو ری ماڈلڈ پناہ گاہیں بنایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version