Advertisement

سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا

عمران

سپریم کورٹ نے مخصوص سیاسی جماعت کے ونگ کی تقریب میں شرکت پر وزیر اعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نوٹس وزیراعظم کو کنونشن سینٹرمیں وکلاء کی ایک تقریب پر شرکت کرنے پر جاری کیا ۔

سپریم کورٹ نے معاملے پر بنچ تشکیل دینے کیلئے عدالتی حکم نامہ چیف جسٹس کو ارسال کردیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ وزیراعظم ریاست کے وسائل کا غلط استعمال کیوں کررہے ہیں، یہ معاملہ آئین کی تشریح اور بنیادی حقوق کا ہے۔

جسٹس قاضی فائزنے کہا کہ بظاہر کنونشن سینٹر میں وزیراعظم نے ذاتی حثیت میں شرکت کی لیکن وزیراعظم نے وکلاء کی تقریب میں شرکت کرکے کسی ایک گروپ کی حمایت کی،انچارج کنونشن سینٹر بتائیں کہ کیا اس تقریب کے اخراجات ادا کیے گیے۔

Advertisement

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل قاسم چوہان نے کہا کہ وزیراعظم ملک کے ہر فرد کا وزیراعظم ہے، ہر سیاسی جماعت کا ایک ونگ ہے، آئین کا آرٹیکل 17 جلسے جلوس کی اجازت دیتا ہے۔

جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ وزیراعظم کا رتبہ بہت بڑا ہے، یہ تقریب کسی پرائیوٹ ہوٹل میں ہوتی تو اور بات تھی، تقریب کیلئے ٹیکس پئیر کے ویونیو کا استعمال کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری دے دیا گیا
غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،وزیراعظم شہبازشریف
Next Article
Exit mobile version