Advertisement

بیگم صفدر ملکہ ٹوئٹر اور سوشل میڈیا کی لیڈر ہیں

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بیگم صفدر اعوان ملکہ ٹوئٹر ہیں، صرف سوشل میڈیا کی لیڈر ہیں، یہ نیب کیسز سے جان چھڑانا چاہتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مکس اچار پارٹی تماشہ، آشہ اور بھاشا کے گرد گھوم رہی ہے، مکس اچار پارٹی صفدر اعوان کی بے توقیری پر چیخ رہی ہے۔

انہوں نے کہا نواز شریف بن بلائے مودی کی تقریب حلف برداری میں گئے، بھارتی سٹیبلشمنٹ نواز شریف کی شرکت کے حق میں نہیں تھی، نواز شریف نے مودی کی تقریب میں شرکت کے بعد حریت رہنماؤں سے ملاقات نہیں کی، نواز شریف نے سجن جندال سے ملاقات کو ترجیح دی۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پنجاب نے رواں سال 41 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کی، سندھ حکومت نے رواں سال ساڑھے 11 لاکھ ٹن گندم خریدی، گندم پر سبسڈی دے رہے ہیں، مراد علی شاہ کئی سال سے سندھ اسمبلی کے ممبر چلے آ رہے ہیں، عثمان بزدار پہلی بار ایم پی اے اور وزیراعلیٰ بنے ہیں، سندھ میں فلار ملز کو ایک دانہ فراہم نہیں کیا گیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اٹھارویں ترمیم کی غزل سن سن کر کان پک گئے ہیں، جب پولیس نے ایکشن لیا تو یہ چیخنا شروع ہوگئے، اب پیپلزپارٹی ڈبل گیم کھیل رہی ہے، تمام ویڈیوز میں پولیس اہلکار کیپٹن (ر) صفدر کو لے جا رہے ہیں، مذموم ایجنڈے کے تحت اداروں پر تنقید کی جا رہی ہے، فوج ہمیشہ منتخب حکومت کیساتھ ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version