Advertisement

مکس اچار پارٹی کا پہلا جلسہ آج بری طرح فلاپ ہو گا ، فیاض الحسن

  فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ گیارہ مصالحوں پر مشتمل مکس اچار پارٹی کا پہلا جلسہ آج بری طرح فلاپ ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن کے جلسے کے ردعمل میں بیانات دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اور ان پارٹیوں کے کارکنان جھوٹ سچ میں فرق کرنا اچھی طرح جانتے ہیں، عوام عدالتی فیصلوں پر انہیں کندھا فراہم نہیں کریں گے، آج عوام کی جانب سے گوجرانوالہ جلسے میں دلچسپی نہ ہونے کے برابر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان جماعتوں کو چند ہزار افراد اکٹھے کرنے میں ناکامی و نامرادی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کی تعمیر و ترقی اور معیشت کی بحالی کا سفر جاری رہے گا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے پلیٹ فارم سے پہلا پاور شو آج گوجرانوالہ میں ہوگا۔

 پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن جامعہ اشرفیہ لاہور ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کائرہ ہاؤس لالہ موسیٰ ، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز جاتی امراء سےریلی کی صورت میں گوجرانوالہ روانہ ہوں گے ۔

Advertisement

 جاتی امرا کے باہر ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد پہنچنا شروع ہوگئی ہے اور بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا ہے۔

جلسہ دوپہر تین بجے شروع ہوگا اور رات بارہ بجے تک اسے ختم کرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں 20 سال بعد بڑی پیشرفت
پنجاب حکومت آلودگی پر قابو پانے میں مکمل ناکام، لاہور کی فضا خطرناک حد تک آلودہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version