Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد انتہائی ناگزیر ہے ،گورنر سندھ

Now Reading:

تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد انتہائی ناگزیر ہے ،گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ  تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد انتہائی نا گزیر ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور رکن قومی اسمبلی سردار علی گوہر مہر  نے ملاقات کی۔

ملاقات میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ ،کورونا وائرس کے پیش نظر اٹھائے گئے اقدامات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ  کسی بھی قوم کی ترقی و خوشحالی میں تعلیم کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں ۔

عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ  تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد انتہائی نا گزیر ہے ۔

Advertisement

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر تعلیمی ادارے سب سے زیادہ متاثر ہوئے  ہیں۔  تعلیمی اداروں میں احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے ۔

رکن قومی اسمبلی سردار علی گوہر مہر کا کہنا تھا کہ  حکومتی اقدامات سے عوام کو سہولیات حاصل ہو رہی ہیں ۔  گلگت بلتستان انتخابات حکومتی کارکردگی کا واضح اعتراف ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور: وکلاء کا عدالتوں کی منتقلی کیخلاف احتجاج، پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج
9 مئی کے کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کرے گا، خواجہ آصف
تھیلیسیمیا سے بچاؤ کیلئے عوام میں آگاہی کی ضرورت ہے، مریم نواز
عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات؛ الیکشن کمیشن کا انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ
سانحہ 9 مئی: حکومت کا کل شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ
کراچی اور لاہور میں ایک ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر