Advertisement

حکومت معاشرے کے محروم اور کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ  موجودہ حکومت معاشرے کے محروم اور کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان معاشرے کے کمزور طبقات کو اوپر اٹھانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد ہمارا حصہ ہیں انہیں معاشرے کا فعال اور مفید شہری بنانے کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہو گا۔

 صدر عارف علوی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خصوصی افراد اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی فلاح کیلئے کوشاں ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی تعداد اور ان کی معذوری کی نوعیت کے حوالے سے مکمل معلومات دستیاب نہیں اس سلسلے میں احساس پروگرام کے تحت سروے کیا جا رہا ہے جو جولائی میں مکمل ہو گا۔

Advertisement

 صدر مملکت نے کہا کہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے حوالے سے اقدامات کے بارے میں گزشتہ روز اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کل جماعت اسلامی گندم کی خریداری کے معاملے پر احتجاج کرے گی، حافظ نعیم الرحمان
پاکستانی حجاج کیلئے حج ایپ متعارف
پاکستان کا خلائی سفر ایک بار پھر شروع!
آئی ایم ایف نے پاکستان کو جنگ زدہ ملک بنا دیا ہے، شعیب شاہین
صدرآصف زرداری سے آزادکشمیر کے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
Next Article
Exit mobile version