Advertisement

سابق صدر کا پی ڈی ایم کی قیادت اور کارکنوں کو سلام

سابق صدر آصف علی زرداری نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت سے پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس میں شرکت کرنے پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پی ڈی ایم کی قیادت کے ساتھ ساتھ تمام سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں کو بھی سلام پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکن لاٹھی، گولی اور جیل سے نہیں ڈرتے، پارلیمنٹ کی بالا دستی اور آئین کی حکمرانی کی جدوجہد میں کامیاب ہوں گے۔

 پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا مزید کہنا ہے کہ جمہوریت اور سیاسی پارٹیوں کو کمزور کرنے سے قومی یک جہتی متاثر ہوتی ہے، احتساب کی آڑ میں سیاسی قیادت کی کردار کشی سے ملک کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔

Advertisement

آصف علی زرداری کا مزید کہنا ہے کہ اطمینان کی بات ہے کہ جمہوریت کا پرچم نوجوانوں نے سنبھال لیا ہے، ملک کو لاحق مرض کا علاج میثاقِ جمہوریت پر عمل ہے۔

واضح رہےکہ سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو اورسابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی گزشتہ روز ملتان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے تحت ہونے والے جلسے میں پہلی سیاسی انٹری تھی، جس میں بہت سے لوگوں نے ان کی تعریف کی ہے۔

 پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین  بھی آصفہ بھٹو کی دبنگ سیاسی انٹری سے متاثر ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق علی ترین نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک  ٹوئٹ کی اورلکھا کہ  سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن آصفہ بھٹو کی شخصیت بہت متاثر کن ہے۔

اگر یہ کہا جائے تو با لکل بھی غلط نہیں ہو گا کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم شہید بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹوکی سیاسی اننگز کا آغاز ہوتے ہی علی ترین بھی اُن کی متاثر کُن شخصیت کے مداح ہوگئے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’کسی کو وزیراعظم بننا ہو تو مقدمات ختم، اگر ہٹانا ہو تو سو مقدمات بن جاتے ہیں‘‘
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6دہشت گرد ہلاک
کوریا اورپاکستان ماحولیات کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، چوہدری شافع حسین
خیبرپختون خوا اور مرکز کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کروں گا، فیصل کریم کنڈی
کسانوں کی محنت کو کسی کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دونگا، وزیراعظم
قیمتوں میں اضافہ، 18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version