Advertisement

ریسٹورنٹس میں ڈائیننگ کب سے کھل رہی ہے؟ بڑی خبر

 وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹس میں ڈائیننگ کھلوانے کے لئے وزیراعظم سے آج بات کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ سے آل راولپنڈی ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات کے دوران شیخ رشید احمد نے ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ریسٹورنٹس میں ڈائیننگ کھلوانے کے لئے وہ وزیراعظم سے آج بات کرے گے اور ریسٹورنٹس کے ملازمین کو بے روزگار نہیں ہونے دیں گے۔

شیخ رشید نےکہا کہ ہماری حکومت کا کام لوگوں کو روزگار فراہم کرنا ہے اس کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔

وفد کے شرکا کا کہنا تھا کہ بہتر حالات کے بعد اسکول کھولے گئے اب ایس او پی کے ساتھ ریسٹورنٹس کو بھی کام کرنے دیا جائے۔

Advertisement

وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم عوامی نمائیدے ہیں اور عوام کے مسائل کو سمجھتے ہیں، گیس پریشر اور کرونا سے متاثر ریسٹورنٹس کے لیے پیکج دیں گے۔

 واضح رہےکہ گزشتہ سال نو مبر میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے کہا تھا کہ کرونا کی دوسری لہر پاکستان کے لیے بہت خطرناک ہوسکتی ہے، بند کمروں والے ریسٹورنٹس پر  پابندی عائد کردی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ، ہوٹل اور تمام قسم کے فوڈ پوائنٹس کھانے پینے کے انتظامات صرف کھلی جگہوں پر کر سکتے ہیں۔
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سولر پینلز لگانے والوں کو کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ بڑی خبر آگئی
گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں کیلئے بری خبر
سولر پینل خریدنے والوں کیلئے بری خبر
ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی
رواں مالی سال پاکستان کی امریکہ سے درآمدات پر انحصار میں بڑی کمی
سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا
Next Article
Exit mobile version