Advertisement

وزیراعظم کا بلین ٹری سونامی منصوبہ، عالمی سطح پر ایک بار پھر پذیرائی

وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری سونامی منصوبےکو عالمی سطح پر پذیرائی ملنا شروع ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کہا کہ ناروے کے سفارت کار ایرک سؤل ہائم نے وزیر اعظم کے بلین ٹری سونامی منصوبے سے پیدا تبدیلی کی تعریف کی ،6سال میں بلین ٹری منصوبے سے ماحول میں حقیقی تبدیلی آنا شروع ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل کا  کہنا تھا کہ سیاستدان آئندہ الیکشن کا سوچتا ہے لیڈر آئندہ نسل کے مستقبل کا ضامن ہوتاہے۔

انھوں نے اپنی ٹوئٹ میں  کہاکہ وزیراعظم نے اپنے فیصلوں سے ثابت کیا کہ وہ عالمی لیڈر ہیں، مسئلہ کشمیر پردنیا کی توجہ مبذول کرانا ہویا افغان امریکاامن مذاکرات ، آج دنیا پاکستان کی جانب دیکھتی ہے۔

Advertisement

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ کل پاکستان 10پرسنٹ،پاناما،پنٹ ہاؤس پائرٹس ، کرپشن کےگڑھ کے طور جاناجاتاتھا، آج عمران خان پاکستان کے اچھے امیج کی وجہ ہیں، عوام پہچان چکے ملک کومثبت راہ پر لانے کیلئے کون مصروف عمل ہے، عوام جانتےہیں کون کرپشن بچانے کیلئے دشمن کے ہاتھوں کٹھ پتلی بنا ہوا ہے۔

واضح رہےکہ یہ پہلا موقع نہیں اس سے قبل امریکا، فرانس، پیرس کی عالمی ماحولیاتی تنظیموں نے وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری سونامی منصوبے کو سراہا تھا۔

عالمی ماحولیاتی تنظیموں کےنمائندوں نے وزیر اعظم کو تعریفی خط ارسال کرتے ہوئے  بلین ٹری منصوبے کی بنیاد پر وزیراعظم عمران خان کو عالمی لیڈر قرار دیا۔

خط میں کہا گیا تھاکہ  ماحولیات سےمتعلق وزیراعظم عمران خان کی کوششیں دنیا کے لیے مثالی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت کا افغان طالبان کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
Advertisement
Next Article
Exit mobile version