پی ٹی آئی ایم پی ایز کا وزیر اعظم سے آئی جی سندھ کی تبدیلی کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے ممبران صوبائی اسمبلی نے وزیر اعظم سے آئی جی سندھ کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی کا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کا معاملہ بھی اٹھا یا اور وزیر اعظم سے آئی جی سندھ کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے ممبران صوبائی اسمبلی سے کہا کہ آپ کے تحفظات دور کروں گا۔ مجھے آپ کے مسائل کا ادراک ہے آپ کے مسائل حل کروں گا۔
عمران خان نے ممبران صوبائی اسمبلی سے کہا کہ آپ پارٹی امیدواروں کو سپورٹ کریں۔ انتخابی مہم کی نگرانی آئندہ میں خود کروں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

