Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: سی ٹی ڈی کا چھاپہ، ایک دہشتگرد ہلاک، 5 گرفتار

Now Reading:

کراچی: سی ٹی ڈی کا چھاپہ، ایک دہشتگرد ہلاک، 5 گرفتار
FIR registered against arrest terrorist by CTD

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون میں سی ٹی ڈی کی جانب سے چھاپہ مارا گیا ہے جس میں 1 دہشتگرد موقع پر ہلاک ہوگیا ہے اور 5 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو قائد آباد شاہ لطیف ٹاؤن میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے صبح چار بجکر پیتالیس منٹ پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا تھا۔

چھاپے کے دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی پر فائرنگ اور بکتر بند پر دستی بم سے حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ پانچ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بارود سے بھرا ایک رکشہ برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ  بارود بھی ملا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا کراچی میں بڑی کارروائی کا  منصوبہ تھا اور اس حوالے سے ملزمان سے تفتیش کے بعد مزید معلومات سامنے آئے گی۔

Advertisement

خیال رہے کہ پچھلے 2 ہفتوں سے دہشتگردوں کی شہر میں موجودگی کی اطلاع تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’آئی کیوب قمر‘ آج چاند کے مدار میں پہنچے گا
مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کی متعدد تجاویز کا جائزہ اور منظوری، ای سی سی کا اعلامیہ
پاک سعودیہ سرمایہ کاری وفدکےدورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری
وزیراعظم اورمتحدہ عرب امارات کے صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
یوم سیاہ؛ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس9مئی کو طلب
دہشتگردی اور منشیات کی اسمگلنگ کا آپس میں گہرا تعلق ہے، صدرآصف زرداری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر