وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت سے کروڑوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے لیکن صنعت اور عوام کی فلا ح دیکھنی ہے تو کبھی کبھی سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی معیشت کو ٹھیک کرنے سے مشروط ہے۔
حماد اظہر نے یورو بانڈز کے حوالے سے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں اڑھائی ارب ڈالر بانڈز پر 5 ارب ڈالر کی بولیاں آئیں، جلد ہی سکوک بانڈ بھی جاری کریں گے لیکن تاریخ نہیں دے سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے تاریخ کے سب سے بڑے کرنٹ اکاوَنٹ خسارے کا سامنا کیا لیکن اب کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور زرمبادلہ ذخائر میں استحکام آیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک کو خود مختار کیا ہے اور اب اسٹیٹ بینک خودمختاری بل پارلیمنٹ میں لیکر جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ ٹیکسز چھوٹ میں عام آدمی کو فائدہ ملے اور تمام پالیسیاں عوامی مفاد میں بنائی جائیں۔
حماد اظہر نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز میں رمضان میں پہلے سے زیادہ اشیاء رکھیں گے کیونکہ گھی اور چینی کی قیمتوں میں پاکستان میں اضافہ ہوا ہے اور ہمیں عوام کی تکلیفوں کا احساس ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News