Advertisement

وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام ہوگئے تو کیا ہوگا؟

وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت تحریکِ انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں اعتماد کی تحریک کامیاب بنانے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر حکومت کی شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں

بلوچستان عوامی پارٹی کا اعتماد کے ووٹ میں وزیراعظم کی بھرپور حمایت کا اعلان

  بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے اعتماد کے ووٹ میں وزیراعظم...

جس کے لئے صدرِ مملکت نے آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 7 کے تحت قومی اسمبلی اجلاس کل طلب کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کو ایوان کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے 172 ارکان کی حمایت حاصل کرنا ہوگی۔

Advertisement

اگر وزیراعظم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے تو ایسی صورت میں اسپیکر قومی اسمبلی رولز 38 کے تحت صدرِ مملکت کو لکھیں گے کہ وزیراعظم ایوان کا اعتماد کھو بیٹھے ہیں۔

جس کے بعد صدر وزیراعظم کے دوبارہ انتخاب کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو کہیں گے، قومی اسمبلی نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی۔

وزیراعظم نے اتحادیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنےکی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وہ اتحادیوں کے تحفظات دور کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اداروں میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان جنگ بندی معاہدہ درست سمت میں پہلا قدم ہے، نائب وزیراعظم
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ
کراچی: لیاری ایکسپریس وے گارڈن سے ماڑی پور تک ٹریفک کیلئے بند
آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘ ریلیز کردیا گیا
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
قطری وزارت خارجہ کی جانب سے دوحہ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version