Advertisement

ٹی ایل پی اور حکومتی کمیٹی کے مذاکرات کے 2 دور، ڈیڈلاک برقرار

کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اور حکومتی کمیٹی کے مذاکرات کے دو دور ہوئے جس میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اور حکومتی مذاکراتی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور جاری ہے جس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید ، گورنر پنجاب چوہدری سرور ، وزیر قانون راجہ بشارت ، وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران کالعدم تحریک لبیک نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری اور شیخ رشید کے استعفی کا مطالبہ پھر سے کر دیا ہے جس پر حکومتی ٹیم نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری اور شیخ رشید کو عہدے سے ہٹانے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کاروں نے سعد رضوی اور کارکنان کی رہائی کا تاحال مطالبہ نہیں کیا، ٹی ایل پی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے معاہدے پر عمل کرے۔

ذرائع کا  یہ بھی کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی معاہدے کی پاسداری اور سفیر کو نکالنے کے مطالبے پر قائم ہے، رہنماؤں کا کہنا ہے کہ معاہدے پر عمل نہ ہوا تو لائحہ عمل طے کریں گے۔

Advertisement

ذرائع کا مزید کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوئی تو ٹی ایل پی کل مارچ کا اعلان کرسکتی ہے، ممکنہ مارچ کی صورت میں حکومت نے اقدامات شروع کردیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مریم نواز سے کورین سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات، اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اعادہ
وزیراعظم کی صادق خان کو لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد
اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن؛ چیئرمین پی سی بی نے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
کوئٹہ میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک
کوشش کر رہے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کی شکایات کا ازالہ کر سکیں، احسن اقبال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version