Advertisement

ہمیں فلسطین کے حل کی طرف بڑھنا ہے،شاہ محمود قریشی

وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہمیں فلسطین کے حل کی طرف بڑھنا ہے۔

نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قوم نے ثابت کردیا ہے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں، ترک وزیرخارجہ سےتبادلہ خیال کے بعد نیویارک روانہ ہوا، ہم نے مشاورت کی کہ دنیا کو بتایا جائے فلسطین میں کیا ہورہا ہے، یہاں وزرائے خارجہ کو دعوت دی مشاورت سے لائحہ عمل دیں، اسرائیل کو نہ چاہتے ہوئے بھی جنگ بندی کا اعلان کرنا پڑا، یہ مسلم امہ کی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل سعودی عرب اور کویت کے وزیرخارجہ سے ملاقات ہوئی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مظلوم فلسطینیوں کی آواز بننے کی کوشش کرونگا، محتلف ممالک میں احتجاج ریکارڈ نہ ہوتا تو یہ تبدیلی نہ آتی، جن سے پنجہ آزمائی ہورہی ہے ان کے ہاتھ بہت لمبے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس کا تقدس پامال کرنے کی کوشش کی گئی، یہ بڑی تکلیف دے اور اضطرابی صورتحال تھی، یہ عوامی دباؤ ہے جس کی وجہ سے اسرائیل نے پالیسی بدلی ہے، 11 دنوں میں فلسطینیوں پرقیامت ٹوٹی ہے، میں نے فلسطین کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر بھی بات کی، ہم سب کو ملکر اور عالمی برادری کو اس طرف توجہ دینا ہوگی، جب تک اسکا مستقل حل نہیں نکالا جائیگا یہ آگ سلگتی رہے گی۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور حریف جماعتوں نے جو فیصلہ کیا وہ سب کے سامنے ہے، تمام جماعتوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے متفقہ قرارداد پاس کی، اللہ نے ہمیں سرخرو کیا ہے، اوآئی سی کی درخوست پر جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بلایا گیا، دوران اجلاس ہی سیز فائر کی اطلاع ملی، سیزفائر مثبت قدم مگر ناکافی ہے، ہمیں حل کی طرف بڑھنا ہے، جنرل اسمبلی کے صدر نے صورت حال پر بڑا جامع بیان دیا، فلسطین اور مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو دیر پا امن نہیں ہوگا، جادو کی چھڑی کسی کے پاس نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں 230 افراد شہید جبکہ 50 ہزار بے گھر ہوئے، فلسطین میں لوگوں کو پانی اور خوراک کی فراہمی متاثر ہوئی، دعا کرتا ہوں اللہ تعالیٰ فلسطین کومستقل آزاد کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خیبر پختونخوا حکومت کا ایک بار پھر اسمبلی اجلاس کے بغیر ہی بجٹ منظوری پر غور
آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ
کراچی: 15کروڑ سے زائد مالیت کی گیس چوری پکڑی گئی
محسن نقوی کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
کچے میں ٹارگیٹڈ آپریشن سے متعلق اہم فیصلے متوقع، اجلاس طلب
’مون سون کے دوران ملک بھر میں معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں‘
Advertisement
Next Article
Exit mobile version