Advertisement

وزیرِاعظم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

وزیراعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ہے، ان کے اعزاز میں طواف سے پہلے بیت اللہ کے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے اور زیارتِ خاص کروائی گئی۔

دوسری جانب معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم اور وفد کے لئے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولا گیا، وزیراعظم، خاتون اول اور وفد نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل ادا کئے۔

Advertisement

اس سے قبل وزیرِاعظم عمران خان نے اپنے وفد کے ہمراہ روضہ رسول صلی اللّہ علیہ وسلم پر حاضری دی تھی۔

Advertisement

عمران خان نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی، امت مسلمہ کی یکجہتی، کورونا وبا سے نجات کے لئے خصوصی دعا کی۔

وزیرِاعظم نے وفد سمیت مسجدِ نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم) میں افطار بھی کیا اور نمازِ مغرب ادا کی۔

اس موقع پر وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد، گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، سینیٹر فیصل جاوید خان اور صوبائی وزیر علیم خان ، معاونِ خصوصی برائے سیاسی مواصلات ڈاکٹر شہباز گل اور وزیرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

خیال رہے کہ وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’کسی کو وزیراعظم بننا ہو تو مقدمات ختم، اگر ہٹانا ہو تو سو مقدمات بن جاتے ہیں‘‘
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6دہشت گرد ہلاک
کوریا اورپاکستان ماحولیات کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، چوہدری شافع حسین
خیبرپختون خوا اور مرکز کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کروں گا، فیصل کریم کنڈی
کسانوں کی محنت کو کسی کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دونگا، وزیراعظم
قیمتوں میں اضافہ، 18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version