Advertisement

ٹرین حادثے کی وجوہات کیا ہیں؟ ڈرائیور کے بیان میں نئے انکشافات

حادثے کی وجوہات

آج صبح 4 بجے گھوٹکی اسٹیشن کے قریب 2 ٹرینوں کے درمیان حادثہ پیش آیا جس کی اصل وجوہات سامنے آگئی ہیں۔

ٹرین حادثے کے حوالے سے سرسید ایکپریس ٹرین کے ڈرائیور نے بیان دیا ہے کہ رات کے وقت کراچی سے آنے والی ٹرین کے ڈبے  پہلے سے ہی گرے ہوئے تھے جنہیں دیکھ کر ٹرین کو ہنگامی بریک لگایا گیا تھا۔

ڈرائیور نے کہا کہ ہنگامی بریک کے باوجود بھی ٹرین کو روکنا مشکل ہوگیا تھا جس کے باعث ٹرینوں میں تصادم کی صورت میں حادثہ پیش آیا۔

ڈرائیور نے دعویٰ کیا ہے کہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ میں یہ ثابت ہوجائیگا کہ ٹرین کا ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور سوئے  ہوئے نہیں تھے۔

اسکے برعکس ٹرین کے مسافروں نے بول نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے  بتایا ہے کہ کراچی سے روانگی سے پہلے ہی حکام کو دس نمبر بوگی میں خرابی سےآگاہ کردیا تھا لیکن حکام نے ہلکی پھلکی مرمت کے بعد ٹرین روانہ کردی تھی۔

Advertisement

مسافروں نے بتایا کہ روہڑی اسٹیشن کے بعد بوگی کو جھٹکا لگا اور کلپ نکل گیا جس کے بعد بوگی دوسرے ٹریک پر پلٹ گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بانی پی ٹی آئی کااحتساب عدالت کےفیصلےکیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ سےرجوع
مخصوص نشستیں نہ ملنے کے کیس میں پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کافیصلہ معطل
پاک بحریہ کے افسران، سیلرز، سویلینز کو عسکری ایوارڈز تفویض کرنے کی تقریب
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے وفد کا ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
صدر آصف زرداری کوئٹہ پہنچ گئے
مریم نواز سے اسسٹنٹ کمشنروں کی ملاقات، میرٹ پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version