Advertisement

پاکستان اور سعودی عرب کےمابین تاریخی رشتہ قائم ہے، ایئر چیف مارشل

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کےمابین تاریخی رشتہ قائم ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ  کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف کی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں معززین نے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملاقات میں سربراہ پاک فضائیہ نے دونوں برادر ممالک کی فضائی افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم کیا۔

سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فایض بن حامد الرویلی نے کہا کہ پیشہ وارانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ قابل تعریف ہے۔

   ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کےمابین دیرینہ مذہبی،ثقافتی اورتاریخی رشتہ قائم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version